مغربی بنگال: جے شری رام کے نام پر دو مسلم نوجوانوں کو زدوکوب کیاگیا۔

,

   

آسنسول: ہجومی تشدد کی آگ اب مغربی بنگال میں بھی بھڑک اٹھی۔ یہاں پر بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا ء کو مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کیلئے آسنسول علاقہ کو نشانہ بنایا گیا۔ جئے شری رام نعرہ نہ لگانے پر دو مسلم نوجوانوں کو پیٹا گیا۔ اسی دوران مقامی افراد نے مداخلت کرتے ہوئے ان نوجوانو ں کی جان بچالی۔

ملزمین میں سے دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیا گیا ہے۔ جزوقتی طور پر بازار بند کردیا گیا ہے۔