مغربی بنگال میں بی جے پی کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ

   

کولکتہ ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں متعدد مقامات پر پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوگئیں جب پولیس نے انہیں وجئے سنکلپ یاترا نکالنے سے روک دیا ۔ قانون نافذ کرنے والے افسران نے کہا کہ موٹر سیکل ریلی روک دی گئی کیونکہ اسکول کے بورڈ امتحانات کے ضمن میں امتناعی احکام نافذ ہیں اور زعفرانی جماعت کے کارکنوں نے ریلی کے لئے اجازت نہیں لی تھی ۔ وجئے سنکلپ دراصل ماقبل انتخابات عوام سے رابطہ پیدا کرنے کے لئے بی جے پی کی ملک گیر موٹر سیکل ریلیوں کا ایک حصہ ہے ۔