کولکتہ ۔ یکم اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے دورۂ کولکتہ سے عین قبل زعفرانی جماعت مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ کی گارولیہ بلدیہ پر اپنے کنٹرول سے محروم ہوگئی جب چیرمین سنیل سنگھ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتے ہوئے ٹی ایم سی کو اس بلدی ادارہ پر قبضہ کرنے کی راہ ہموار کی۔ بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ کے برادر نسبتی سنیل سنگھ چند ماہ قبل وفاداری تبدیل کرتے ہوئے زعفرانی جماعت سے وابستہ ہوگئے تھے۔