منگل کے روز مغربی بنگال کے مختلف حصوں سے بی جے پی کے دو کارکنوں کی لاشیں ملنے کے بعد بھگوا پارٹی نے الزام لگایا کہ حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ذریعے محفوظ مجرموں نے انہیں مار ڈالا۔ تاہم ٹی ایم سی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکن اندرجیت سوتھردھر کی لاش بیربھم ضلع کے کھوئیراسول میں ایک ویران عمارت میں کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جس کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر یہ قتل کا معاملہ لگتا ہے ، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ درست وجہ اور حالات کی تصدیق کرے گی۔وہیں ایک اور بھگوا پارٹی کارکن تپن کھٹوا (45) کی لاش کو دن کے اوائل میں مشرقی مدینی پور ضلع کے ایگرہ کے ایک تالاب سے نکالا گیا بی جے پی اور کٹوا کے خاندان نے ان کی موت کے لیے حکمران جماعت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
