باسر ہاٹ ؍ کولکتہ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنا کے باسر ہاٹ میں آج 12 گھنٹوں کا بند مناتے ہوئے اپنے کارکنوں کی ہلاکتوں اور ریاست میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر احتجاج کیا۔ بی جے پی نے ریاست کے مختلف مقامات پر ریالیاں منظم کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں لگاکر احتجاج کیا۔ سندبین کھالی میں ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد اس علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔