مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آیا، متاثرہ شخص برطانیہ سے لوٹا تھا۔

,

   

کلکتہ: ملک کے بیشتر ریاستوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسس کے بعد مغربی بنگال میں بھی پہلامصدقہ کیس سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ متاثرہ شخص برطانیہ سے واپس آیا تھا۔اس کے جسم سے کوروناکے مثبت نتائج پائے گئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کے روز اس کے جسم میں کورونا کے اثرات پائے گئے جس پر اسے بالیگھاٹا آئی ڈی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں یہ کیس سامنے آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شخص اعلی تعلیم کیلئے برطانیہ گیا ہوا تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے خون کے نمونہ جانچ کیلئے روانہ کئے گئے تھے جہاں پر اس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ متاثرہ شخص کی ماں جو ریاستی سینئر وزیر بتائی گئی ہیں انہیں، اس کے والد اور ڈرائیو ر کو علیحدہ رکھا گیا ہے اور ان کی بھی جانچ کی جائے گی۔ عہدیداروں نے بتایاکہ ہم ان تمام کو تلاش کررہے ہیں جن سے اس شخص نے ملاقات کی تھی ہم ان تمام کی جانچ کریں گے۔