مغربی کنارے میں اسرائیل کے ساتھ تصادم ،130فلسطینی زخمی

,

   

رملہ : مغربی کنارے کے متعدد دیہات میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران کم از کم 130 فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطین کی انجمن ہلال احمر کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کو اصل گولیاں اور 9 افراد کو ربڑ کی گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس کیباعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین نابلس شہر کے بالترتیب جنوبی اور مشرقی دیہات بیتا اور بیت دجن ، القلقیلیہ شہر کے مشرقی گاں کفرقدوم میں شدیدجھڑپیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور دیہات کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھراکیا۔کفرقدوم گاؤں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیاں استعمال کی ۔