مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ قابل مذمت:او آئی سی

   

ابوظہبی : 15 اگست ( ایجنسیز ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مغربی کنارے میں اسرائیلی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیلی قبضے کی مذمت کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے کے حوالے سے اسرائیلی منصوبہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 21 جون کو استنبول میں ہو گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی منصوبہ منظم جنگی جرائم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد 2 ریاستی حل کے موقع کو نقصان پہنچانا ہے۔او آئی سی کی جانب سے زور دے کر کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں نبھائے۔