مغلپورہ میں بوسیدہ مکان منہدم

   

حیدرآباد : پرانے شہر کے علاقہ مغلپورہ ہری باؤلی میں ایک بوسیدہ مکان میں اچانک منہدم ہونے کے نتیجہ میں علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہری باؤلی اکنا مادنا مندر سے متصل ایک قدیم عمارت اچانک منہدم ہوگئی اور یہ منظر مقامی سی سی ٹی وی میں قید کیا گیا ۔ اس واقعہ کے دوران وہاں سے گزرنے والی ایک برقعہ پوش خاتون بال بال بچ گئی ۔ ملبہ کو ہٹانے کیلئے ٹریفک پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا اور جے سی بی کے ذریعہ فوری طور پر ملبہ کو ہٹاکر راستہ صاف کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں ٹریفک متاثر ہوگئی تھی اور اسے فوری طور پر صاف کردیا گیا ۔