مفاد پرست جماعتوں کو عوام سبق سکھائیں گے

   

حضور آباد کانگریس لیڈر کیشپ ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت
حضورآباد: سابقہ ریاستی وزیر مداسانی دامودھر ریڈی کے فرزند مداسانی کیشپ ریڈی نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ محمد ریاض ٹی آر ایس قائد کی اطلاع کے مطابق ریاستی وزراء ہریش راؤ، کوپولہ ایشور، گنگولہ کملاکر، گورنمنٹ وہپ بالکا سمن کی موجودگی میں کیشپ ریڈی کو پارٹی کھنڈوا پہناکر ہریش راؤ نے استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سابقہ ریاستی وزیر مداسانی دامودھر ریڈی کے فرزند 2014 میں ٹی ڈی پی پارٹی سے حلقے اسمبلی حضور آباد سے مقابلہ کیا تھا، کیشپ ریڈی کا ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونا خوشی کاباعث ہے، حضورآباد 2001ء سے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ تحریک و جدوجہد کا گڑھ ماناجاتا ہے، یہاں کی عوام کی قدر کرنی چاہئے کہ وہ آنے والے ضمنی انتخاب میں بھی ٹی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے خود غرض مفاد پرست جماعتوں کو ضرور سبق سکھائیں گے۔کیشپ ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں ہر شعبہ نے ترقی کی ہے ، اس لئے میں کانگریس پارٹی چھوڑکر ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوا۔ضمنی انتخاب میں چیف منسٹر جس کسی کو بھی امیدوار بنائیں گے کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہم متحد ہوکر کام کریں گے ۔