مفت کھانے کیلئے اکنامی کلاس میں سفرکرنے والی کروڑ پتی خاتون

   

نیویارک : امریکی سرمایہ کار و کاروباری خاتون باربرا کورکورن نے اکنامی کلاس میں فضائی سفر کرنے کی وجہ سے پردہ اْٹھا دیا۔میڈیاکے مطابق باربرا کورکورن کا شمار کروڑ پتی شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے، امریکی ریئلٹی شو ’شارک ٹینک‘ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہونے کے باوجود باربرا کورکورن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فضائی سفر کے دوران کبھی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس کی دلچسپ وجہ بھی بتا دی۔باربرا کورکورن نے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ کتنے کا آتا ہے؟ جبکہ اکنامی کلاس کا ٹکٹ اس کا 25 فیصد ہوتا ہے اور اس میں کھانا بھی شامل ہوتا ہے۔انہوں نے دولت کی قدر و قیمت کو اہمیت دینے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ پُرتعیش چیزوں جن میں فرسٹ کلاس کے ٹکٹس بھی شامل ہیں ان پر ضرورت سے زیادہ پیسے خرچ کرنا فضول ہے۔