نظام آباد :شرعی پنچایت نظام آباد کے مخلوعہ عہدہ صدارت پر مفتی رفیق ذاکر قاسمی(امام وخطیب جامع مسجد پرکٹ )کو منتخب کئے جانے پر آج جمعیۃ علماء نظام آباد اور علماء وحفاظ وائمہ مساجد کی جانب سے شالپوشی ومبارکباد دیتے ہوے جناب نصیرالدین نے کہا کہ مولانا سید ولی اللہ قاسمیؒ کے مختلف شعبوں پر محیط علمی خدمات کا ایک وسیع سلسلہ ہے جس میں مکہ مسجد مدرسہ مظہرالعلوم جمعیۃ علماء حج سوسائٹی مسلم پرسنل لاکمیٹی کے علاوہ مسلمانوں عائلی اور وراثتی مسائل کے حل ویکسوی کے لئے گذشتہ چالیس سال سے خدمت کرنے والا عظیم شعبہ شرعی پنچایت ہے جس کے آپ صدر تھے آپؒ کے انتقال کے بعد اس کام کو پورے حسن وخوبی کے ساتھ مولانالئیق احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد شکرنگر کی سرپرستی میں مفتی رفیق ذاکر قاسمی بحیثیت صدر، مفتی عبدالماجد قاسمی بحیثیت معتمد ،مولاناسید سمیع اللہ، مولانا عبدالقیوم شاکر، مفتی عبدالرافع قاسمی ، مفتی عبدالمبین قاسمی بحیثیت اراکین عاملہ ،ایڈوکیٹ محمد قاسم بحیثیت لیگل ایڈوائزرودیگر ذمہ داران اس کام انجام دے رہے ہیں ۔
