نئی دہلی: امریکی حملہ میں ایرا ن کے فوجی سربراہ قاسم سلیمانی کی جاں بحق پر دنیا کے کئی ملکوں میں اس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس تعلق سے احتجاج کیا گیا ۔ نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ کے باہر ہزاروں شیعہ و مسلم نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جو پوری دنیا میں دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ آئی ایس آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیم امریکہ کی ہی پیدا کردیا تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا صفایا کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کو دھوکہ سے امریکہ نے شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جنرل میجر قاسم سلیمانی کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ ؎کرنے آئے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے 52مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے حملہ کی دھمکی دی۔ انہوں نے امریکہ کوانتباہ دیا کہ اگر وہ ایران مقامات مقدسہ کی جانب آنکھ اٹھاکر بھی دیکھا تو پھر ہندوستان میں ایک بھی شہری نہیں رہ پائے گا۔ مولانا کلب نے ایک قومی نیوز چینل کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گرد بتائے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کیااور کہا کہ اس خانگی نیوز چینل کو امریکہ کی جانب سے پیسہ ملتا ہے۔ انہوں نے ملک کے مسلمانوں اور شیعوں سے اپیل کی ہے کہ فوری اس چینل کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جس کو اپنا دوست بنایا تھا اسی کوتباہ کیا ہے۔ اس لئے حکومت ہند کو بھی سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا چاہئے۔ امریکہ سے بچ کرر ہیں اور ایران و عراق سے دوستی بڑھائیں۔کیونکہ یہاں کا تیل سستا ہے۔