مقبوضہ کشمیر میں مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک

   

مظفر آباد 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں ایک خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ وہاں زبردست بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس عہدیدار راجا ذوالقرنین نے کہا کہ سات افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کا مکان منہدم ہوگیا ۔ اس کے علاوہ دوسرے دو گھروں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ یہ گاوں راولا کوٹ ضلع میں لائین آف کنٹرول کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچاو ٹیموں نے گاوں والوں کی مدد سے نعشوں کو نکال لیا ہے ۔ اس علاقہ میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب آنے کے واقعات عام ہیں۔