مقبوضہ کشمیر پر دہشت گردوں کا کنٹرول : جنرل راوت

   

لکھنؤ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعہ کو کہاکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر دہشت گردوں کے زیر کنٹرول ہے اور اُنھوں نے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی تنسیخ کے لئے حکومت ہند کے فیصلہ پر پاکستان کی مذمت کو اس موضوع سے مربوط کرنے کی کوشش کی۔ جنرل راوت نے ایک منتخب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت ، بالتستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی قبضہ میں ہیں۔