مقتول وزیراعظم کی حفاظت میں ناکام رہا:جاپان

   

ٹوکیو: جاپان کے پولیس چیف نے مقتول وزیراعظم شینزوایبے کی حفاظت میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔جاپانی میڈیا کے مطابق پولیس چیف اتارو ناکامورا نیاستعفی دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس چیف ناکامورا شینزوایبے کی سیکیورٹی میں خامیوں کا اعتراف بھی کر چکیہیں۔واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شینزوایبے 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔