حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) بیٹے کے مستقبل کیلئے حاصل کردہ قرض کی عدم ادائیگی ایک باپ کی خودکشی کا سبب بن گئی۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 49 سالہ سرینواس نے خودکشی کرلیا۔ یہ شخص سکریٹریٹ کے محکمہ ماحولیات میں ملازم تھا۔ جس نے بیٹے کیلئے 4 لاکھ روپئے قرض حاصل کیا تھا۔ تاہم اس قرض کی ادائیگی میں وہ ناکام رہا۔ مالی پریشانیوں اور قرض کی عدم ادائیگی سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔