400 دھوکہ دہی کے معاملات، سم کارڈس، فونس، چیک بکس ضبط
حیدرآباد ۔ 29 نومبر (سیاست نیوز) سرمایہ کاری دھوکہ دہی معاملہ میں فرضی اکاونٹ اور سم کارڈز فراہم کرنے والی ایک 6 رکنی ٹولی کا پولیس نے پردہ فاش کردیا۔ سائبرآباد کو سائبر کرائم پولیس نے 52 سالہ وی سرینواس راؤ ساکن این ٹی آر ضلع 45 سالہ چٹاگنیش ساکن مغربی گوداوری، 33 سالہ نوین کمار ساکن اننت پور، 41 سالہ ایس راجیش ساکن میڑچل، 50 سالہ ایم سدھیر ساکن کرشنا ڈسٹرکٹ اور 39 سالہ محمد اشرف ساکن حیدرآباد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سرینواس راؤ اور چنا گنیش بینک اکاؤنٹ اور سم کارڈز فراہم کرتے تھے۔ نوین کمار ریڈی اکاؤنٹ ہولڈرس کی نشاندہی کرتا تھا۔ ملزمین کے قبضہ سے ضبط شدہ سیل فونس کی فارنسک جانچ کے دوران 60 چیکس کے تصاویر اور دیگر ڈیجیٹل کا پتہ چلایا گیا جو مختلف نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے۔ تقریباً 400 سائبردھوکہ دہی معاملات میں یہ ٹولی ملوث ہے جو ملک بھر میں انجام دیئے گئے پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 7 موبائیل فون، 3 چیک بکس اور 11 سم کارڈز کو ضبط کرلیا۔ع
