ممبئی ۔ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے بانی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کو خرابی صحت کی وجہ سے یہاں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ 80 سالہ ملائم سنگھ یادو جو سابق وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں تین روز قبل ڈاکٹرس کے مشورہ پر یہاں کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک ہوگئے ۔ مسٹر سنگھ کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اور یہ بھی کہا کہ موصوف کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہے ۔ انہیں ممبئی جاکر علاج کا مشورہ دیا گیا تھا اور تین روز قبل وہ یہاں پہنچے جہاں توقع ہے کہ انہیں آج ڈسچارج کردیا جائے گا بشرطیکہ ڈاکٹرس ان کی صحت سے متعلق مطمئین ہوجائیں ۔