ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، وزیر اعظم نے کی اکھیلیش سے بات، شفایابی کیلئے پراتھنا کا سلسلہ شروع

   

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر ملائم سنگھ یادو کی حالت سنگین ہوگئی ہے ۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ اس وجہ سے سنگھ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میدانتا اسپتال سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ملائم سنگھ کی طبیعت ابھی مستحکم بنی ہوئی ہے ۔ دواوں کے اثر کو لے کر انہیں اگلے 24 گھنٹے کا انتظار ہے ۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اکھیلیش یادو سے بات کرکے ملائم سنگھ یادو کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے ایس پی سربراہ سے یہ بھی کہا کہ جس بھی ممکنہ مدد کی ضرورت ہوگی وہ اس کیلئے موجود ہیں ۔