ملائیشیا: اسلام اور پیغمبر اسلام کی توہین پر شخص کو دس سال قید

   

کوالالمپور۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز تحریر لکھنے پر ایک شخص کو دس سال سے زائد عرصے کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ یہ اس ملک میں ایسے جرم کے ارتکاب پر دی جانے والی سخت ترین سزا ہے۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ہفتے کو بتایا کہ مجرم پر دس مختلف جرائم ثابت ہوئے۔ دریں اثناء￿ تین دیگر افراد پر بھی اسی طرز کے الزامات ہیں، جن کے مقدموں پر فیصلہ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔