ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی رہائی کے خلاف اپیل مسترد

   

کوالالمپور: ملائیشیا کے کورٹ آف اپیل نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن کے کیس میں بریت کو برقرار رکھا ہے۔نجیب رزاق کو ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ بہراڈ فنڈ کرپشن کیس میں ہائی کورٹ نے بری کر دیا تھا۔ بریت کے باوجودنجیب رزاق جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ ان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ چل رہا ہے۔نجیب زراق کے وکیل شفیع عبداللہ نے پریس کانفرس میں بتایا کہ عدالت برائے اپیل نے بریت کے خلاف پراسکیوشن کی اپیل کو مسترد کر دیا کیونکہ پراسکیوشن نے مقررہ مدت کے دوران اپیل کے حق میں درکار دستاویزات جمع نہیں کرائی۔مارچ میں ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزام سے بری کر دیا تھا کیونکہ پراسکیوشن نے یہ ثابت کرنے مین ناکام ہو گیا تھا کہ نیجب رزاق نے اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ون ایم ڈی بی کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ کو پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے تبدیل کیا تھا تاکہ اس منصوبے میں کرپشن کو دبایا جاسکے۔شفیع عبداللہ کا کہنا تھا کہ نجیب کی بریت کو مزید کسی کارروائی کے برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ پراسکیوٹرز اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔آڈت رپورٹ میں ردوبدل نجیب کے خلاف چلنے والے کرپش کے کئی کیسز میں سے ایک ہے۔