حیدرآباد9مارچ (یواین آئی) تلنگانہ کی 80,039ملازمتوں پر تقرری کیلئے آج نوٹیفکیشن جاری کرنے چیف منسٹر کے سی آر کے اسمبلی میں اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ نے جشن منایا۔ طلبا ریلی کی شکل میں عثمانیہ یونیورسٹی کے آرٹس کالج پہنچے جہاں انہوں نے چیف منسٹر کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور جشن منایا۔جشن منانے والوں میں ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی طلبہ تنظیم ٹی آرایس وی سے وابستہ ارکان بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر نے بے روزگار نوجوانوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل کی ہے ۔طلبا نے ان کے اس اعلان کو فال نیک قراردیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ طلبا کو اس اعلامیہ سے فائدہ پہنچے گا۔ان طلبا نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی تصویر کے ساتھ ٹی آرایس اور وزیراعلی کے حق میں نعرے لگائے ۔