ملازمتیں نہیں جائیں گی، حکومت کی بے دخلی ممکن

   

کے سی آر اپنا فارم ہاوز بیچ کر آر ٹی سی کے نقصانات کی پابجائی کریں: تلگودیشم

جگتیال۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر اپنا فارم ہاوز بیچ کر آر ٹی سی کے نقصانات کی پابجائی کریں، آر ٹی سی ملازمین سے کھلواڑ کرنے پر حکومت سے ہاتھ دھونے کا انتباہ دیا، ان خیالات کا اظہار تلگودیشم ریاستی صدر مسٹر ایل رمنا نے کیا۔ جگتیال میں وہ اپنے آبائی وطن میں آر ٹی سی ڈپو پہنچ کر آر ٹی سی ہڑتالی ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یگانگت کرتے ہوئے میڈیا سے مخاطب کررہے تھے۔ آنجہانی چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کی قیادت میں آر ٹی سی کی ترقی ہوئی اور اس کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے گئے تھے۔ بس ڈپو اور بس اسٹانڈ کے قیام کے علاوہ آر ٹی سی میں مختلف شعبوں میں ملازمین کے تقررات عمل میں آئے۔ یہاں تک کہ خواتین کو بھی کنڈکٹر کے عہدہ پر تقررات عمل میں لائے گئے۔ تلنگانہ کے قیام سے قبل آر ٹی سی کارپوریشن فائدہ بخش تھا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے آر ٹی سی جے اے سی قائدین سے مذاکرات کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا اور انہیں حکومت کے زیر تحت لینے اور بچت بجٹ سے ان کے سبسیڈی کی رقم 2700 کروڑ رقم کو ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر انتباہ دیا کہ حکومت کو بیدخل ہونا پڑے گا، ان کے ساتھ انصاف کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں آر ٹی سی یونین کے ساتھ ہیں ان کی ملازمتیں کہیں نہیں جائیں گی، تمہاری چیف منسٹری جانا یقینی ہے۔ آر ٹی سی ملازمین کو مرکزی ملازمین کی طرح دیئے گئے وعدوں کو کے سی آر پورا کریں، کس طرح کرتے کہاں سے کرتے ، قرض لائیں یا تمہارا فارم ہاوز بیچ کر سہی آر ٹی سی ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جگتیال تلگودیشم پارٹی قائدین اور آر ٹی سی ملازمین اور یونین کے قائدین موجود تھے۔