ملازمین اور اساتذہ کے احتجاج کو آر ٹی سی یونین کی تائید

   

حیدرآباد۔28۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں پی آر سی سفارشات کے خلاف ملازمین اور اساتذہ کے احتجاج کی آر ٹی سی ملازمین نے تائید کا اعلان کیا ہے۔ اے پی ایس آر ٹی سی کے قائدین نے کہا کہ 6 فروری کی نصف شب سے شروع ہونے والی ہڑتال میں آر ٹی سی ملازمین حصہ لیتے ہوئے مطالبات سے اظہار یگانگت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدہ کی تکمیل نہیں کی ہے۔ ملازمین کو حکومت میں ضم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن آج تک کارروائی نہیں کی گئی ۔ اسی دوران ملازمین اور اساتذہ کی تنظیموں نے پی آر سی سے متعلق احکامات سے دستبرداری تک حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جی او سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے حکومت کو اپنی سنجیدگی ثابت کرنی چاہئے ۔ دوسری طرف حکومت نے واضح کردیا کہ وہ موجودہ معاشی صورتحال میں پی آر سی میں مزید اضافہ کے موقف میں نہیں ہے۔ر