ملازمین کی تقسیم کے احکامات پر حکم التواء سے ہائی کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد30۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمین کی تقسیم سے متعلق جی او 317 پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔ جی او پر عمل کے طریقہ پر اعتراض کرکے جو درخواستیں داخل کی گئیں ان میں اساتذہ کی تنظیموں نے تقسیم میں خامیوں کی شکایت کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی جی او 317 جاری کیا گیا جبکہ نئے زونل سسٹم کو مرکز کی منظوری باقی ہے ۔ وکیل پی وی کرشنیا نے عدالت سے حکم التواء جاری کرنے کی اپیل کی ۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما نے حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت کوئی فیصلہ کریگی۔ ر