ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ،راست جواب سے کے سی آر کا گریز

   

حیدرآباد۔29مارچ(سیاست نیوز) ریاستی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرے گی!چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی پریس کانفرنس کے دوران اس سلسلہ میں ان سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ جو صورتحال پیداہوئی اس میں ہر کسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل بانٹ کر ان حالات کا بوجھ برداشت کرے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی آئندہ تین ماہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کے متعلق غور کئے جانے کی قیاس آرائیوں کے متعلق سوال کو چیف منسٹر نے یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ ان حالات کا بوجھ سب کو مل کراٹھانا چاہئے کیونکہ اس صورتحال سے ہر کوئی متاثر ہے اور جو حالات پیدا ہورہے ہیں ان کو معمول پر لانے کیلئے جو بھی ممکن ہوں گے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے۔