پشاور : خیبر پختونخوا کی پولیس نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کی دھمکی دینے والے مفتی سردار علی کو جنوبی ضلع لکی مروت سے گرفتار کرلیا ہے۔35 سالہ مفتی سردار نے حال ہی میں ایک مقامی مسجد میں خطاب کے دوران نہ صرف ملالہ پر تنقید کی بلکہ عوام کو خودکش حملہ کی ترغیب دی تھی۔ پشتو زبان میں کی گئی مفتی سردار کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں مفتی سردار کو ملالہ کی شادی سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔