اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کو نکاح پرمبارک باد دی ہے۔ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں اور انہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ان کے نکاح پر دنیا بھر سے مبارکباد دہینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی انہیں نکاح کی مبارکباد دی ہے۔دوسری طرف کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ملالہ کو شادی کی مبارکباد دی ۔
