ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

   

لندن ؍ لاہور : انسانی حقوق کی علمبردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کر دیئے گئے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، غزہ کے بچے، بچیاں بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کا افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا، افغان لڑکیوں کے حقوق کیلئے عالمی رہنماوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو آج بھی بنیادی تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔