حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹاسک فورس ساوتھ زون اور میر چوک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ملاوٹی انجن آئیل تیار کرتے ہوئے آٹو موبائل لبریکنٹ ڈیلروں کو فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ تقریبا 710 لیٹر ملاوٹی انجن آئیل ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت تین لاکھ روپئے ہے ۔ بیگم بازار کے علاقہ فیل خانہ کا ساکن شیخ قیوم جو پہلے آٹو موبائل کی دکان پر کام کے دوران وہ تجربہ حاصل کرلیا ۔ جس کے بعد اس نے اس کام کو شروع کردیا اور ڈیلرس کو فروخت کرنے لگا۔ ملاوٹی آئیل کو مشہور برانڈ کے نام سے وہ فروخت کررہا تھا جس سے وہ کافی رقم کما چکا تھا ۔ ایک اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔۔ش