حیدرآباد: دہلی میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑنے کے بعد روزنامہ سیاست حیدرآباد اور فیض عام ٹرسٹ نے لوگوں سے دہلی فسادات کے متاثرین کے لئے فراخدلی سے عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
اس سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جناب زاہد علی خان (مدیر روز نامہ حیدرآباد) ، جناب افتخار حسن (سیکرٹری فیض عام ٹرسٹ)، ڈاکٹر شوکت علی مرزا (صدر ہیلپنگ ہینڈ)، ڈاکٹر مقصود علی اور سیاست کے انتظامی امور کے مدیر جناب ظہیرالدین علی خان صاحب نے شرکت کی۔
جناب افتخار حسین صاحب نے بتایا کہ فرقہ وارانہ فسادات اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے فیض عامہ ٹرسٹ ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس نے سیاست کے ملت فنڈ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ جناب زاہد علی خان صاحب نے اعلان کیا کہ ملت فنڈ کے ذریعے دہلی فسادات سے متاثرہ افراد کی بحالی کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔
14 مارچ تک ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ نے 54،44،301 روپے کے عطیہ وصول کیے۔
اجلاس میں یہ کہا کیا گیا کہ مالی امداد کے لئے اب تک 75 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ جناب ظہیرالدین علی خان کی سربراہی میں ملت فنڈ کا وفد اور فیض عام ٹرسٹ کے ٹرسٹی دہلی کا دورہ کریں گے تاکہ متاثرین کو دی جانے والی امداد کی مقدار کا جائزہ لیں۔
مالی امداد جناب زاہد علی خان صاحب اور جناب افتخار حسین تقسیم کریں گے۔ یہ محسوس کیا گیا تھا کہ بحالی کے کاموں کو اور اولین ترجیح دی جانی چاہئے کہ متاثرین کو اپنا کاروبار نئے سرے سے شروع کرنے میں مدد کی جائے۔
جناب ظہیرالدین علی خان صاحب نے اس موقع پر اللہ تبارک وتعالی کا شکر ادا کیا۔