حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ہریش چندرا فاؤنڈیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون کی نعش عمر 48 سال کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ محتلف پولیس اسٹیشنوں سے 11 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر کی ہدایت پر ان نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل اور سمیع اللہ مسجد سنی پورہ کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ سکندرآباد کی خاتون صوفیا خان اور محمد محسن خان نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی صرف میت کیلئے کفن دیتے ہیں تو اللہ پاک ان کو جنت میں ریشم کا لباس عطا کرینگے ۔ بشری تبسم نے کہا کہ قابل مبارکباد ہے ملت فنڈ کے معاونینجن کے تعاون سے ادارہ سیاست جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں جو خدمت انجام دے رہاہے سارے ملک میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ انہوں نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔