ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو حیدرآباد، سکندرآباد اور R.R ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں سے 9 مراسلے تدفین کی غرض سے وصول ہوئے۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر دواخانہ عثمانیہ ہی میں مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی خلیفہ حضرت مدنی اشرفی و جیلانی نے پڑھائی جبکہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعا کی۔ اس موقع پر بشریٰ تبسم نے کہا کہ بلا شبہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے ان مسلم نعشوں کے آخری سفر میں نہ رہتے ہوئے بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں کیونکہ ان ہی کے تعاون سے ادارہ سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں تدفین کے فرئض انجام دے رہا ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ محترمہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ورثاء جہاں بھی ہوں اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے۔ آمین ۔