ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان کو سب انسپکٹر پولیس محمد طاہر الدین کا مراسلہ چلکل گوڑہ پی ایس سے ملا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی اس کے علاوہ مزید 12 درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں۔ جملہ 13 نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی نے پڑھائی جبکہ دعا مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے دعا کی ۔ نماز جنازہ میں خواجہ حمید الدین ، جہاں نما سماجی کارکن محمد اکرم ، شیخ نعیم الدین ، محمد لئیق ، سید امیر ، محمد عبدالشاکر ، محمد مجیب ، سید عبدالعظیم ، سید زہبر ہاشمی ، محمد عنایت اللہ کے علاوہ محمد حسین قادری عرف عارف بھائی مصری گنج شریک تھے ۔ سید عبدالمنان نے کہا کہ خاندان میں کسی کا انتقال ہوجانے پر قبرستان میں جگہ ملنا کافی مشکل سے کوکٹ پلی کے انتظامی کمیٹی کے عہدیدار محمد عبدالجاوید ، محمد مختار کے علاوہ سید یونس تدفین کے وقت محمد مختار قبرستان پہنچے اور ان لاوراث نعشوں کی تدفین کی ۔ انہوں نے قبرستان میں جگہ کا کچھ حصہ میتوں کیلئے چھوڑ دیا ۔ ان کے اس عمل پر ادارہ سیاست کمیٹی کے حضرات کیلئے دعا گو ہے ۔ جناب محمد حسین قادری عرف عارف بھائی نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈس تعاون کرنے والوں کیلئے بھی دعا کی گئی ۔ محمد عبدالجلیل نے ورثاء کیلئے دعا کی اور کہا کہ وہ جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔ انتظامی کمیٹی نے جو زمین ان مرحومین کیلئے وقف کی اس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔