ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد 23 جنوری ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو PS افضل گنج کا مراسلہ بذریعہ ایم سی ایچ وصول ہوا جس میں پانچ مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ دونوں شہروں کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 5 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ان مسلم نعشوں کو عثمایہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں زیر نگرانی سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل و سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ سے محصلہ نعشوں کی مولانا شکیل احمد قاسمی نے دواخانہ ہی میں پڑھائی ۔ گاندھی ہاسپٹل سے محصلہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے وقت محمد محسن رجوع ہوئے اور کہا کہ ان کی لڑکی دواخانہ میں زیر علاج تھی ایک ماہ عمر تھی ۔ ہم لوگ کاماریڈی کے ساکن ہیں معصوم کی بھی تدفین کی جائے ۔ سیدہ فہیم النساء نے لڑکی کا نام ندا انجم رکھا اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر تدفین انجام دی گئی ۔ اس طرح 6 مسلم نعشوں کی تدفین عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر بشریتبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ ان کا عطیہ مرحومین کے آحری سفر میں مددگار ہوا ۔ مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ پاک انکے ورثاکو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔