حیدرآباد 28 اگست : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کو ہریش چندرا فاونڈیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محمد نذیر ولد محمد سبحانی عمر 46 سال جو ایرہ گڈہ ٹی بی ہاسپٹل میں شریک تھے دوران علاج انتقال ہوگیا اور ورثا نعش حاصل نہ کرسکے کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر نعش حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ سید زاہد حسین نے قبرستان میں ادا کی ۔ اس موقع پر سید عبدالمنان ، بشریٰ تبسم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ملت فنڈ کے معاونین کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو دنیا و آخرت دونوں میں اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے شیخ عبدالعزیز کا صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV و صدر مسجد محمدیہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔