ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعش کی تدفین

   

حیدرآباد : /2 جنوری (راست) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو باچپلی پی ایس کا مراسلہ بذریعہ
good samaratan home
دونگل سے وصول ہوا ۔ واقعات کے بموجب شیخ سید عمر 70 سال ہوم میں گزشتہ ماہ شریک ہوئے اور طبعیت کی خرابی کی وجہ ان کا انتقال بروز جمعہ ہوگیا ۔ ورثہ کے نہ ملنے پر ذمہ دار ادارہ سیاست سے رجوع ہوئے اور ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر نعش حاصل کرکے بعد ادائی فرائض مرحوم کی تدفین انجام دی گئی ۔ اس موقع پر بشریٰ تبسم اور سید عبدالمنان نے مرحوم کیلئے دعا کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں نعم البدل عطا فرمائے آمین ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی میں IV و صدر قبرستان عیدگاہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔