ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز)جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو PS بیگم پیٹ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے مراسلے وصول ہوئے ۔ ان مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں جناب سید عبدالمنان ، سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ اور محمد عبدالجلیل کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ سید زاہد حسین شاہ قادری نے دواخانہ عثمانیہ میں پڑھائی جبکہ غسل کی نگرانی ڈاکٹر محمد تقی الدین نے کی۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی۔