ملم پلی موضع کا صدر قادیانی تائب، شیخ فرید کا قبول اسلام

   

کریم نگر ۔ 8 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی محمد غیاث محی الدین نمائندہ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع کریم نگر کے بموجب گاؤں ملم پلی نزد حسن آباد کریم نگر میں گزشتہ 35 سالوں سے پورا گاؤں قادیانیت سے متاثر تھا۔ گزشتہ 15 سالوں سے خدام ختم نبوت نے مسلسل محنت کرکے پورے گاؤں کو قادیانی کے فریب سے نکال کر دوبارہ اسلام میں داخل کیا گیا۔ اس طرح پورا گاؤں قادیانیت سے تائب ہو چکا ہے۔ اس گاؤں میں حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کی جانب سے ایک مسجد بھی تعمیر کی گئی اور مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر کے شعبہ مکاتب کے تحت امام کا تقرر بھی عمل میں آیا۔ تاہم گزشتہ پانچ سالوں سے قادیانی جماعت کے صدر شیخ فرید اپنے باطل عقائد قادیانیت پر مصر رہے۔ آج وہ بھی برضاورغبت قادیانیت کو چوڑ کر داخل اسلام ہوچکے ہیں۔ مفتی غیاث محی الدین نے ان کو قادیانیت سے تائب کرواکر کلمہ طیبہ پڑھاکر داخل اسلام کیا۔ اس موقع پر مفتی صاحب نے کہا کہ نبوت کا سلسلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوچکا ہے۔ ختم نبوت پر ایمان لانا تکمیل کے لئے لازم ہے۔ قبول اسلام کی اس تقریب میں گاؤں کے افراد کے علاوہ بطور خاص خدام ختم نبوت جناب کلیم شریف، عبدالمقتدر مکرم، حافظ عبدالرافع، حافظ نوحید نیز حسن آباد سے عبدالوہاب، انورنے حیدرآباد سے مولانا سلیم الدین الحسنی نے شرکت کی۔