ملٹری اسٹیشن پردوبارہ فائرنگ

   

بھٹنڈہ : پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر بدھ کی صبح فائرنگ میں چار جوانوں کی شہادت کا معمہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ شام ساڑھے چار بجے پھر سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور جوان کی موت ہو گئی۔فوج کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ کانسٹیبل اپنے سروس رائفل کے ساتھ سنٹری ڈیوٹی پر تھا۔ کانسٹیبل سے صرف ایک کھوکھہ اور کارتوس کا ڈبہ ملا ہے ۔