ونپرتی میں ٹیکہ اندازی اور تربیتی پروگرام، ریاستی وزراء محمد محمود علی اور نرنجن ریڈی کا خطاب
ونپرتی ۔ 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عازمین حج اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول محمد صلّی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں ان کی خدمات کرنا ہم پر لازمی ہے ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے کیا آج ونپرتی ضلع مستقر کے اسٹار فنکشن ہال میں منعقدہ عازمین حج ٹیکہ اندازی پروگرام میں ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی، ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی،ضلع کلکٹر تیجس نندلال پوار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر وزیر جناب محمد محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ ہر مذہب کا احترام اور عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ملک میں گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے ہر مذہب کے لوگوں کے حقوق کے لیے کام کرہے ہیں، ان کو روزگار فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ ملک اور ریاست میں امن وامان کے لیے اور ریاستی وزیر اعلی چندرشیکھرراؤ کے لیے صحت اور کامیابی کے لئے دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ارکین حج کمیٹی کے یادداشت مطالبہ پر ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے حج ہاؤز کی اراضی اور تعمیر کے لیے کارروائی کرنے ضلع کلکٹر کو فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے منظوری دینے کی ہدایت دی۔ محمود علی نے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ونپرتی میں حج ہاؤز کی تعمیر کے بعد آئندہ سال عازمین حج کے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرونگا، انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر نرنجن ریڈی علیحدہ تلنگانہ کے نئے اضلاع کے قیام کے بعد ونپرتی کو ترقی کی راہ ہموار کیا ہے ۔ حج ہاؤز کے کاموں کا بھی فوری آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے میں گزاریں، اپنے اور اپنے خاندان ریاست اور ملک میں امن وامان کے لیے دعائیں کریں۔ طبی عملہ کی جانب سے عازمین حج کو ٹیکہ اندازی کی گئی اور مہمانوں نے عازمین حج کو محرومہ اور گل پوشی کی۔ صدر حج کمیٹی مولانا خالد امام قاسمی، محمد منیر الدین نے عازمین حج اور مہمانوں سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر جامع مسجد معتمد محمد افضل الدین پاپلر، نائب معتمد سید اختر سپلیرس،محمد انیس سپلیرس، سینئر قائد عبدالرحیم، کوآپشن ممبر غلام قادر خان، بی آر ایس ٹاؤن صدر ضہیب حسین،اقلیتی قائدین محمد عارف پاپلر، محمد عمران کوآپشن، محمد صابر ، اے کے پاشاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔