نئی دہلی:ملک کے لاء کمیشن نے بدھ کے روز یکساں سول کوڈ (یو سی سی ) کے بارے میں عام لوگوں اور تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے خیالات طلب کئے ہیں ۔ لاء کمیشن نے 14 جون کو جاری کردہ عوامی نوٹس میں ایک ماہ کے اندر رائے مانگی ہے، جنہیں وہ ای میل یا آن لائن لنک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔اس نوٹس کو کافی اہم مانا جارہا ہے، کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامن سول کوڈ 2024 کے عام انتخابات سے پہلے نریندر مودی حکومت کا ایک بڑا ایجنڈا ہے اور دوسری مدت کار میں اٹھائے گئے دو بڑے اقدامات یعنی جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ یہ تیسرے بڑے قدم کے طور پر شامل ہوسکتا ہے۔