ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں روزگار میلے کا انعقاد

   

نئی دہلی: حکومت ملک بھر کے 200 سے زیادہ اضلاع میں 20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کرے گی، جس میں بڑے پیمانے پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کیلئے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے ویژن کے مطابق، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ کا انعقاد کرے گی۔