ملک جل رہا ہے اور مودی کپڑے کی بات کرتے ہیں:ممتا

,

   

٭ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہاکہ پورا ملک اس وقت جل رہا ہے اور مودی آپ کیا پہنتے ہیں اس کپڑے کی بات کرتے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوپی پہننے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مسلمان ہیں ۔ کیا میرے لباس سے کوئی یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ میں کیا ہوں ۔ واضح رہے کہ ممتابنرجی کا یہ ریمارک اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نئے متنازعہ قانون شہریت کے خلاف کئے جارہے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولوگ تشدد برپا کررہے ہیں آپ انہیں اُن کے کپڑوں سے شناخت کرسکتے ہیں ۔