سہارنپور، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر لیڈر اور قومی مسلم منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا ہے کہ ملک سخت گیری سے نہیں بلکہ پیار، محبت اور آپسی محبت سے چلے گا۔ اندریش کمار یہاں دارالعلوم پہنچے اور ادارے کے مہتمم مولانا مفتی عبدالقاسم نعمانی بنارسی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خیرسگالی ملاقات ہے ۔ وہ یہاں بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک سخت گیری سے نہیں بلکہ پیار، محبت اور آپسی بھائی چارے سے چلے گا۔مولاناعبدالقاسم نعمانی بنارسی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اندریش کمارنے کہا کہ وہ بھائی چارے کا پیغام لے کر دیوبند آئے ہیں، اس سے پہلے وہ سال 2004 میں دارالعلوم آچکے ہیں۔
