سپریم کورٹ نے ملک سے غداری کے التزامات کے استعمال کو مسلسل جاری رکھنے پر جمعرات کو سوال کھڑے کۓ اور کہا کہ آزادی کے 74 سال بعد بھی اس طرح کے التزام کو قائم رکھنا بدبختانہ ہے، چیف جسٹس این وی رمن جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش راۓ کی بنچ نے میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس سی ومبٹکیر کی عرضی پر سنوائ کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سے تعزیرات ہند (آئ پی سی ) کی دفعہ کی دفعہ 124 اے قائم رکھنے کے تُک پر سوال کھڑے کۓ ،جسٹس رمن نے مسٹر وینو گوپال سے پوچھا کہ آزادی کے 74 سال گزر جانے کے بعد سامراجی دور کے اس قانون کی ضرورت ہے کیا جس کا استمعال آزادی کی لڑائی کو دبانے کے لیے گاندھی اور بال گنگادھرتلک کے خلاف کیا گیا تھا