ملک میں 21 ہزار ریلیف کیمپس کام کررہے ہیں

   

نئی دہلی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں اس وقت 21 ہزار ریلیف کیمپس کام کررہے ہیں جہاں 6.6 لاکھ غریب و بے سہارا افراد اور دیگر مشکل حالات کا شکار پھنسے ہوئے افراد کو رہنے اور کھانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مرکزی وزارت داخلی امور نے یہ بات بتائی۔ وزارت کے جوائنٹ سکریٹری پی ایس سریواستو نے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال اور اس سے متعلق دیگر امور کی تفصیلات سے میڈیا کے نمائندوںکو واقف کروایا اور بتایا کہ لاکھوں افراد کو ان کیمپس میں کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے ریاستوں کے تعاون سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔