نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور 94 فعال معاملوں میں اضافہ ہوا۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 3,903 ہو گئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 306 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب کورونا انفیکشن کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,41,56,651 ہو گئی ہے ۔ ملک میں کورونا ٹیکہ اندازی کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 395 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220,64,63,236 افراد کو ٹیکہ اندازی کی جا چکی ہے ۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 4,46,91,338 ہے ۔ مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 26 فعال معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ گجرات میں 20، تلنگانہ میں 19، تمل ناڈو میں 10، گوا، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں آٹھ، آٹھ، کیرالہ اور راجستھان میں چار، جموں و کشمیر اور اوڈیشہ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دو، چنڈی گڑھ میں ایک کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ہماچل پردیش اور کرناٹک میں اس بیماری سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔