سدی پیٹ میں عازمین حج کے ٹیکہ اندازی پروگرام سے ایم ایل سی فاروق حسین کا خطاب
سدی پیٹ ۔ سدی پیٹ حج سوسائٹی کے زیر اہتمام عازمین حجاج کیلئے پولیو خواراک و ٹیکہ اندازی کا نظم کیا گیا جسمیں بحثیت مہمان خصوصی فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل، جعفر خان رکن ریاستی حج کمیٹی اور صدر نشین مجلس بلدیہ سدی پیٹ منجولا راج نرسو، کنکہ راجو نائب صدر نشین بلدیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب فاروق حسین نے عازمین سے ریاست کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائے خیر کی اپیل کی ہے و نیز وزیر اعلی کے سی آر کی عمر درازی کیلئے بھی دعائیں کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ مزید کہا کہ عازمین کیلئے عمدہ سے عمدہ تر سہولیات اس سال فراہم کئے گئے ہیں عازمین بغیر کسی تکلیف کے مناسک حج ادا کریں اور خصوصیت کے ساتھ قوم و ملت کی فلاح و بہبودی کی خاطر دعائیں کریں ۔ ملک میں پھیلنے والی فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عازمین دعائیں کریں۔ مفتی عبد السلام، مفتی اسماعیل قاسمی نے مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایم اے قادر سابق رکن حج کمیٹی، ڈاکٹر غوث محی الدین، ایم اے لطیف، غوث محی الدین زمیندار، آعظم علی جاوید، محمد یوسف صدر حج سوسائٹی سدی پیٹ، آداب معز بورڈ آف ڈائریکٹر مارکٹ کمیٹی سدی پیٹ، نذیر الدین نائب صدر حج سوسائٹی، حافظ عبد السمیع صدر جمعیت العلماء شاخ سدی پیٹ، عبید علی صابری موظف مجسٹریٹ، بشیر الدین لاڈلے بھائی،ابراہیم سلیم، زبیر حسین،ایم اے قدوس رکن جماعت اسلامی ہند شاخ سدی پیٹ، کونسلرس، اراکین تنظیم و حج کمیٹی موجود تھے۔عازمین کیلئے ایم اے وحید تاجر پولٹری کی جانب سے ظہرانے کا نظم کیا گیا اور عازمین کی رہنمائی کیلئے اپنے زاتی صرفہ سے سفر حج کے خاکوں کا کتابچہ کی تیاری عمل میں لائے اور اجرائی بدست فاروق حسین ایم ایل سی عمل میں آئی۔